...................... .................

95 سالہ شہری جس نے زندگی بھر بال نہیں کٹوائے

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک 95 سالہ شہری کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں ایک مرتبہ بھی بال نہیں کٹوائے اور اب اس کے بال 24 فٹ لمبے ہو چکے ہیں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 95 سالہ دوداپلیاہ اپنے 24 فٹ لمبے بالوں کے گھچے کو سر کے اوپر ایک بڑی سی گیند کی طرح کپڑے کی مدد سے باندھ کر رکھتا ہے، اور اس کے یہ بال بری طرح سے الجھے ہوئے ہیں۔

95 سالہ بھارتی شہری اپنے آپ کو ایک دیوتا مانتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی حیثیت کھو جانے کے خوف سے اپنے بالوں کو کبھی بھی نہیں کاٹتا۔دوداپلیاہ اپنے ان لمبے بالوں کو خدا کی طرف سے رحمت سمجھتا ہے اور وہ انہیں کٹوانے سے زیادہ بہتر اسے کپڑے میں باندھنا سمجھتا ہے.

جواب لکھیں

%d bloggers like this: