...................... .................

ٹڈی دل پکڑنے کیلئے کسانوں کو نقد انعامات کی پیشکش

ویب ڈیسک: نیپال نے کسانوں کو ٹڈی دل کو پکڑنے کے لیے نقد انعامات دینے کی پیش کش کی ہے۔

نیپالی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزارت زراعت کے ترجمان کھگندر پرساد شرما نے بتایاکہ ٹڈی دل کے جھنڈ پاکستان اور بھارت میں فصلوں پر تباہ کن حملے کے بعداب نیپال میں داخل ہو رہے ہیں۔

ہمارا مقصد لوگوں کو کیڑے مار ادویات کے استعمال کے بجائے کیڑوں کو پکڑنے کی ترغیب دینا ہے کیونکہ کیڑے مار ادویات کا استعمال ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو ایک کلوگرام وزن کی ٹڈی دل پکڑنے کے بدلے میں25 نیپالی روپے (21 امریکی سینٹ)رقم ادا کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان ٹڈیوں کو مچھروں کے جالوں کا استعمال کرتے ہوئے رات کے وقت زیادہ آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے تاکہ ان کو مرغیوں اور جانوروں کی خوارک میں استعمال کیا جا سکے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: