...................... .................

کرونا سے بچنے کیلئے خاتون نے تیار کیا حیرت انگیز لباس

ویب ڈیسک:کیوبا میں ایک ادھیڑ عمر خاتون نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک انوکھی حکمت عملی اپنائی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیریدیا روجاس نامی خاتون نے کارڈ باکس کی مدد سے ایک حفاظتی باکس تیار کیا جس کو پہن کر وہ گھر سے باہر نکل کر اپنے ضروری کام کرتی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں اس لیے گھر کا ضروری سامان لینے کے لیے انہیں خود ہی باہر نکلتی ہیں۔

فیریدیا روجاس نے اس کارڈ باکس کو گھر نما بنایا ہوا ہے جس کو پہن کر وہ گھر سے باہر نکل کر اپنی ضرورت کی اشیاء کی خریداری کرتی ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: