...................... .................

کیا اب دوسرے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں زندگی کیسے گُزارنی ہے؟: عائزہ خان

ویب ڈیسک: اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کیا اب دوسرے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی زندگی کیسے گُزارنی ہے؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عائزہ خان نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟‘

عائزہ خان نے نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ ’کیا اب ہم دوسروں کو فیصلہ کرنے دیں کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح سے گُزارنی ہے اور ہمیں اپنی زندگی میں کیا کیا کرنا چاہیے؟‘

اداکارہ نے کہا کہ ’آپ کے تنقید بھرے تبصروں سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جو ہمیں اندرونی طور پر توڑ دیتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو اِس مشکل گھڑی میں مثبت رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’انشااللّہ ہم سب مل کر اِس آزمائشی دور سے گُزر جائیں گے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’بس ہم سب کو پُرسکون اور مثبت رہنے کی ضرورت ہے۔‘

مداحوں کے لیے جاری کردہ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے اردگرد موجود لاکھوں لوگوں کو اپنے کام سے تفریح فراہم کرتے ہیں۔‘

عائزہ خان نے کہا کہ ’ہم اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے اور اُن کی منفی سوچ کو ختم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک پہچان بنالی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں عائزہ خان پر تنقید کرنے والے موجود ہیں تو وہیں اُن کے چاہنے والوں کی تعداد اِس سے زیادہ ہے۔

اِسی حوالے سے اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: