...................... .................

گھر سے مستقل کام کرنے سے ذہنی صحت خراب ہو سکتی ہے

ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گھروں سے کام کرنے کی وجہ سے ملازمین کو بے شمار مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ اس سے سائبر سیکیورٹی کے خدشات بھی لاحق ہیں۔

اس تمام تر صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں مائیکروسافٹ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اگر ان کے ملازمین چاہیں تو وہ گھروں سے مستقل کام کر سکتے ہیں جب کہ فیس بک اور گوگل نے بھی گھروں سے کام کرنے کی پالیسی میں 7 ماہ کا اضافہ کیا ہے۔

اس ضمن میں مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیا ندیلا کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کو مستقل کرنے سے معاشرتی روابط اور ملازمین کی ذہنی صحت خرابی ہو سکتی ہے جب کہ ورچوئل کانفرنسز ذاتی حیثیت سے ہونے والی ملاقاتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو دفتر کے روایتی ماحول اور کام کرنے کے عادی ہیں، اچانک گھر سے کام کرنے سے ان کی ذہنی صحت میں خرابی اور یہ تنہائی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھر کی کمپنیوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر گھر سے ہی کام کو لازمی قرار دے دیا تھا لیکن مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نادیلا کے مطابق یہ قدم ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اچھا نہیں ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: