...................... .................

’’ارطغرل‘‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار کرنیوالی اسرا بلجیک کے بعد ترک اداکارہ گلثوم علی بھی پاکستان آنے کی خواہشمند

ویب ڈیسک:ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل‘ کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کے پاکستان آمد کے اعلان کے بعد ایک اور اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

28 سالہ ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کی جانب سے نبھائے گئے کردار ’حلیمہ سلطان‘ کو گزشتہ 3 ہفتوں سے پاکستان میں بھرپور محبت مل رہی ہے اور مداح اپنی محبت کا اظہار ان کی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس کے ذریعے کر رہے ہیں اور اداکارہ کو پاکستان آمد کی دعوت دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ترکش اداکارہ نے انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں کو کمنٹس میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پاکستانی مداحوں سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔ تاہم اب اس ڈرامے کی ایک اور اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وباء کے اختتام پر وہ بھی پاکستان آئیں گی۔

ڈرامے میں اصلحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ کے قیمتی کلمات نے مجھے بے حد خوش کردیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس سے قبل پاکستان کبھی بھی نہیں آئی ہوں لیکن کورونا وباء کے بعد آپ سے ملنے ایک دن ضرور وہاں آؤں گی، تب تک آپ اپنا بہت خیال رکھیں۔ آخر میں انہوں نے لکھا پاکستان، پاکستان جیوے پاکستان۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: