...................... .................

نشریات کے دوران خاتون اینکر کے بیٹے کی معصومانہ حرکت، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب خاتون اینکر کا بیٹا چیختا ہوا سامنے آ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈبلیو ایف ٹی وی کی ایک خاتون اینکر کورونا وائرس کی رپورٹ پڑھنے میں مصروف تھیں کہ ان کا چھ سالہ بیٹا اچانک سامنے آ گیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا چھ سالہ بیٹا نیوز اینکر کے پیچھے چیختا ہوا بھاگ رہا ہے۔

خاتون نے ویڈیو کے دوران حیران کن نظروں سے اپنے بیٹے کی طرف کچھ دیر دیکھا اور معذرت کرتے ہوئے دوبارہ خبریں پڑھنے میں مصروف ہو گئیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: