...................... .................

ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے والوں کو بڑی سہولت دے دی گئی

ویب ڈیسک: کویت میں متعدد بیویاں رکھنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کرفیو کے دوران سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق شہری معلومات کے ادارے نے کہا ہے کہ ’متعدد بیویاں رکھنے والے افراد ادارے کی ویب سائٹ سے کرفیو پاس جاری کروا سکتے ہیں‘۔

ادارے نے کہا ہے کہ ’ایسے شہری جنہوں نے دوسری بیوی کا اندراج نہیں کروایا یا دوسرا عقد خفیہ رکھا ہوا ہے وہ معلومات کا اندراج کروا سکتے ہیں‘۔

’ویب سائٹ میں کوائف کا اندراج کرتے ہی دوسری بیوی شہری ریکارڈ میں شامل ہو جائے گی‘۔’ایک سے دوسری بیوی کے گھر جانے کے لیے ہر مرتبہ نیا کرفیو پاس جاری کرنا ہو گا، اجرا کے بعد پاس کی مدت ایک گھنٹہ ہو گی‘۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: