...................... .................

کیا آپ جانتے ہیں انڈونیشیا میں سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر کون سی سزا ملے گی؟

ویب ڈیسک: ڈنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف اقامات کئے جا رہے ہیں جن میں سماجی دُوری بھی ایک ہے. اسی ضمن میں انڈونیشیا میں حفا ظتی اقدامات پرعمل نہ کرنے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں کو بیت الخلا کی صفائی کرنی پڑے گی جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

جکارتہ میں کورونا کے سبب کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کئی سخت سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ماسک نہ پہننے والوں کو دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھرنا پڑے گا جبکہ مجمع لگانے والے افراد کو عوامی مقامات کی صفائی کرنی پڑے گی۔

قانون توڑنے والوں کو مخصوص جیکٹ بھی پہنائی جائے گی۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر پانچ کروڑ روپے تک کا جرمانہ کیا جاسکے گا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: