...................... .................

تاریخی ڈرامے’’ارتغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل کر لی

ویب ڈیسک: ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ ارتغرل غازی پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا جا رہا ہے جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔

ترکی کے اس تاریخی ڈرامے کی پہلی قسط یکم رمضان کو نشر کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

ڈرامے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ‘ارتغرل غازی’ کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

یوٹیوب پر 10 لاکھ سسکرائبرز کے علاوہ ارتغرل غازی تقریباً روزانہ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر سرِفہرست نظر آتا ہے۔

ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی کو ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارتغرل غازی کے ترکش چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 سالوں میں 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جب کہ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ارتغرل غازی کے پاکستانی یوٹیوب چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ہی ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے.

جواب لکھیں

%d bloggers like this: