...................... .................

ماضی میں میرے ساتھ ہونے والا واقعہ مجھے آج بھی لرزا دیتا ہے: نمرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے ساتھ ماضی میں‌ پیش آنے والے خوفناک کارحادثے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سبق آموز بات کہہ کر مداحوں کا حوصلہ بڑھا دیا۔

نمرہ نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 5 سال پرانی وہ تصاویر شیئر کیں جب اُن کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں تھی اور اُن کے پیر میں فریکچر بھی ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر میں آپ کو صرف پانچ برس پیچھے لے جاؤں تو یہ بتانے میں ناکام رہوں گی کہ عورت کون ہے اور مرد کون، ہم صرف جسم اور ایک روح ہیں اور یہی بات ہمیں آگے بڑھنے، مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کی مثبت سوچ، عزم ہی زندگی کی تمام رکاروٹوں کو عبور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ کون ہیں، کیا بن گئے یا کیا بننے کی کوشش کررہے ہیں؟ اس کے لیے آپ کو خود سے ہی متاثر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

نمرہ نے لکھا کہ ’زندگی کے ہر ایک قدم سے سبق حاصل کریں، جو آج آسان نہیں وہ کل ہوجائے گا، مشکلات وقت کے ساتھ خود ختم ہوجاتی ہیں‘۔

یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ صحت یاب ہوئیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: