...................... .................

چیونٹی کا دماغ بھی انسانی دماغ کی طرح کام کرتا ہے: تحقیق

ویب ڈیسک: سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چوہوں کا جینیاتی نظام بالکل انسانوں کے جینیاتی نظام کی طرح کام کرتا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک اور مخلوق جو دیکھنے میں تو بہت ہی چھوٹی ہے لیکن اس میں بھی انسانوں جیسی خصوصیت شامل ہے۔

یہ چھوٹی مخلوق ایک چیونٹی ہے، جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا ہے، یہ مخلوق چیونٹی ہی ہے جو انسانوں جیسی مشابہت رکھتی ہے۔

سائنس میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق جس طرح انسان کے دماغ کے دائیں اور بائیں حصے مختلف کام کرتے ہیں اسی طرح چیونٹیوں کے دماغ بھی اسی طرح کام کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق انسانی دماغ کے دائیں اور بائیں حصوں میں مختلف طریقے کی ہی معلومات جمع ہوتی ہیں، جہاں بائیاں حصہ زبانی معلومات جمع کرنے میں ماہر ہوتا ہے تو دائیاں حصہ بصری معلومات جمع کرنے کا ماہر ہوتا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: