...................... .................

اپنے دن رات دین کیلئے وقف کردیئے ہیں: رابی پیرزادہ

ویب ڈیسک: گلوکارہ رابی پیر زادہ کا کہنا کہ انہوں نے اپنے دن اور رات دین کے لیے وقف کردیئے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت دین کو سمجھنے اور سیکھنے میں گزار رہی ہیں.

انہوں نے کہا کہ دین کو انہیں سیکھتے ہوئے احساس ہوا ہے کہ وہ زندگی کے اصل مقصد کو اتنے وقت سے کیسے نظرانداز کرتی رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطیوں کو مانتے ہوئے اپنے رب سے دُعا کرتی ہیں کہ انہیں ایک مومن کی زندگی عطا فرمائے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: