...................... .................

احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا: شبلی فراز

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِاطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ اپسے ہوئے طبقات کے لیے جذبۂ احساس کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا، طویل لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کر دیتا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، کورونا وائرس مشترکہ قومی مسئلہ ہے، جس کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: