...................... .................

فائیو جی ٹاورز اب دنیا کے بلند ترین پہاڑ پربھی نصب!

ویب ڈیسک: شہروں، دیہاتوں اور میدانوں کے بعد اب دنیا کے بلند ترین پہاڑ پر بھی تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت، چینی کمپنی نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سیاحوں کیلئے G 5 انٹرنیٹ ٹاور نصب کر دیے.

چینی کمپنی ہواوے اور چائنا موبائل نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ساڑھے 6 ہزار میٹر کی بلندی پر فائیو جی (ففتھ جنریشن) کا ٹاورنصب کیا جبکہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی کی اونچائی 8848 میٹر ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے اونچا 5 جی اسٹیشن ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 6500 میٹر پر بھی فائیو جی بہترین انداز میں کام کر رہی ہے، 5300 میٹر پر قائم بیس کیمپ میں فائیو جی ڈاؤن لوڈ کی اسپڈ ایک اعشاریہ 66 جی بی جبکہ اپ لوڈ کرنے کی رفتار 215 ایم بی پیز تھی۔

فائیو جی ٹاور نصب ہونے کے بعد کوہ پیمائی کرنے والے ہزاروں افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: