...................... .................

رمضان 2020: سب سے مختصر اور طویل روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

دنیا کے متعدد ممالک میں 24 اپریل کو پہلے روزے رکھے جانے کا امکان ہے اور اس بار رمضان المبارک ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب کہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے ان دنوں میں اس بار اگرچہ دنیا میں ماضی جیسا رمضان نہیں ہوگا، تاہم پھر بھی روزہ رکھنے کے خواہش مند افراد یہ جاننے کی جستجو رکھتے ہیں کہ اس بار دنیا میں سب سے مختصر اور سب سے طویل روزہ کس ملک میں ہوگا؟

اس مضمون میں متعدد ممالک میں روزہ رکھنے کے دورانیے کو پر نظر ڈالی جا رہی ہے، اس سال سب سے طویل روزے کے دورانیہ 20 گھنٹوں تک ہوگا جب کہ سب سے مختصر دورانیہ 11 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا۔

سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس سال متعدد یورپی ممالک میں ہوگا، جہاں روزے کے دورانیہ 20 سے ساڑھے 18 گھنٹے تک ہوگا۔

متعدد یورپی ممالک میں 20 گھنٹے کے دورانیے کا روزہ ہوگا، جب کہ کئی ممالک میں 19 اور متعدد ممالک میں ساڑھے 18 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔

اسی طرح مختصر دورانیے کا روزہ ساڑھے 11 گھنٹے تک ہوگا اور اسی درانیے والے ممالک میں جنوبی امریکی ممالک اور بحرالکاحل کے ممالک شامل ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ و آ سٹریلیا جیسے ممالک میں سب سے مختصر دورانیے جب کہ گرین لینڈ و ناروے جیسے ممالک میں طویل دورانیے کے روزے رکھے جائیں گے۔

سب سے طویل 20 گھنٹے دورانیے والے ممالک

ناروے

گرین لینڈ

فن لینڈ

19 گھنٹے دورانیے والے ممالک

سویڈن

جرمنی

ساڑھے 18 گھنٹے دورانیے والے ممالک

ڈینمارک

پولینڈ

برطانیہ

قازقستان

18 گھنٹے دورانیے والے ممالک

بیلجیم

سوئٹزرلینڈ

ساڑھے 17 گھنٹے دورانیے والے ممالک

رومانیہ

17 گھنٹے دورانیے والے ممالک

کینیڈا

روس

فرانس

اٹلی

افغانستان

ساڑھے 16 گھنٹے دورانیے والے ممالک

اسپین

پرتگال

یونان

چین

شمالی کوریا

ترکی

امریکا امریکا کی کئی ریاستوں میں 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا

16 گھنٹے دورانیے والے ممالک

مراکش

جاپان

ایران

عراق

پاکستان ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں دورانیہ اس سے کم بھی ہوگا

لبنان

شام

ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک

مصر

فلسطین

کویت

پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے کے ہوں گے۔

15 گھنٹے دورانیے والے ممالک

بھارت

بنگلہ دیش

عمان

ہانگ کانگ

سعودی عرب

قطر

متحدہ عرب امارات

ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے والے ممالک

سوڈان

14 گھنٹے دورانیے والے ممالک

یمن

ایتھوپیا

سری لنکا

تھائی لینڈ

ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک

ملائیشیا

سنگاپور

13 گھنٹے دورانیے والے ممالک

انگولا

انڈونیشیا

کینیا

ساڑھے 12 گھنٹے دورانیے والے ممالک

برازیل

زمبابوے

12 گھنٹے دورانیے والے ممالک

جنوبی افریقہ اس ملک کے بعض علاقوں میں بھی ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔

سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک

ارجنٹائن

نیوزی لینڈ

آسٹریلیا

چلی

مندرجہ بالا دنیا کے متعدد ممالک کے مختلف علاقوں میں روزے کا دورانیہ مختلف بھی ہوسکتا ہے، تاہم بعض ممالک میں حکومت کی جانب سے ایک ہی دورانیہ مقرر کیا جاتا ہے۔

دنیا کے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں دن اور رات کے درانیے میں کافی فرق ہے اور کئی ممالک میں دن محض 4 سے 5 گھنٹے کا ہوتا ہے، تو ایسے ممالک کی حکومتیں ہر سال مذہبی علما کی مشاورت کے ساتھ روزے کے دورانیے کے حوالے سے وقت کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے ممالک میں عام طور پر 15 سے 18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوتا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: