...................... .................

لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر نے اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک: لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر نے اسلام قبول کر لیا.

سوشل سائٹ پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے باکسر نے یورپی ملک آسٹریا سے اپنی ویڈیو جاری کی۔

نجی چینل سماء کے مطابق انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں اوٹ نے اپنے اسلام قبول کرنے کی خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔

اوٹ کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز ہے۔

وہیلیم اوٹ نے اپنی ویڈیو میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر سنایا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپنا مسلمان نام خالد رکھا لیا ہے

جواب لکھیں

%d bloggers like this: