...................... .................

لاک ڈاؤن: کھلاڑی نے کتے کیساتھ ٹیم بنا لی

ویب ڈئسک: ناروے کے بیچ والی بال کھلاڑی نے اپنے کتے کے ساتھ ٹیم بنا لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ناروے کے بیچ والی بال کے کھلاڑی نے اپنے کتے کے ساتھ ٹیم بنالی۔ Mathias Berntsen نامی ناروے کے والی بال کھلاڑی نے گھر میں دوستوں کے ساتھ والی بال میچ رکھا اور اپنی ٹیم میں اپنے پالتو کتے Kiara کو شامل کر لیا جبکہ اپنے مالک کی طرح کتے نے بھی خوب اُچھل اُچھل کر بال کو کک لگائی۔

یوں والی بال کھیلتے کتے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جو سوشل میڈیا اسٹار بن گیا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: