...................... .................

چکن کٹاکٹ ….. مزیدار پکوان

اجزا:
چکن (بغیر ہڈی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے) ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، دہی 100گرام، سرخ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، ٹماٹر ایک پاﺅ، ہری مرچ بڑی 3عدد، ادرک پیسٹ، دو کھانے کے چمچ، تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو کر چھلی میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے، پھر چکن کو ایک بھاپ دے کر آدھا کچا اور آدھا پکا اُبال لیں۔ کڑھائی میں تیل گرم کر کے گوشت کو بھون لیں۔ اب ٹماٹر، سرخ مرچ، ادرک، لہسن، چکن میں شامل کر کے اسے دوبارہ اس وقت تک بھونیں، جب تک کہ چکن تیل نہ چھوڑ دے۔

لیجئے لذیذ چکن کٹاکٹ تیار ہے، پراٹھے یا روٹی کے ساتھ گرم نوش کریں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: