...................... .................

آلو کے سپیشل کباب ….. مزیدار پکوان

اجزا:
آلو (اُبال لیں) ایک کلو، انڈے (سخت اُبلے ہوئے) دو عدد، ہری مرچ (باریک کتری ہوئی) چار عدد، ہراھنیا (باریک کترا ہوا)، ایک گٹھی، پیاز (آملیٹ کی طرح کتری ہوئی) ایک عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، سیاہ مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، سفید زیرا (بھون کر پیس لیں) ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، انڈے (پھینٹے ہوئے) دو عدد۔

ترکیب:
اُبلے ہوئے آلو چھیل کر بھرتہ بالیں۔ اُبلے ہوئے انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بھرتے میں ملادیں۔ اب ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ سارا مسالہ ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

پھر ہاتھ کو ذرا سا گیلا کر کے کباب بنالیں۔ کبابوں پر پھینٹا ہوا انڈا لگائیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجئے مہمانوں کے لیے مزیدار آلو کے کباب تیار ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: