...................... .................

آلو کے پراٹھے ….. مزیدار پکوان

اجزا
آٹا ایک کپ، آلو دوعدد (ابلے ہوئے)، پیاز ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، سرخ مرچ (کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ، دھنیا یا پودینہ حسب پسند، اجوائن ایک چٹکی، کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، بیکنگ سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ، تیل حسب ضرورت، زیرایک چوتھائی چائے کاچمچ۔

ترکیب:
آٹے میں پانی ملا کر اسے اچھی طرح گوندھیں اور گوندھنے کے دوران اس میں بیکنگ سوڈا بھی شامل کرلیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں ذرا سا تیل گرم کر کے اس میں زیرہ، کلونجی، سرخ مرچ اور اجوائن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اور پھر اُبلے ہوئے آلو اچھی طرح کچل کر ساتھ شامل کریں۔ تمام اشیاءکو فرائی کر کے نیچے اُتار لیں اور ذرا ٹھنڈے ہونے دیں۔

آٹے کے پیڑے بنا کر چھوٹی سی روٹی بیلیں اور اس کے درمیان میں آلو کا بھرتہ رکھ کر کناروں کو موڑ کر بند کردیں۔ اب خشکی لگا کر ہلکے ہاتھ سے پراٹھا بیلیں اور پہلے سے گرم کیے گئے توے پر ڈال کر سینک لیں۔ دونوں جانب تھوڑا تھوڑا تیل لگا کر پراٹھے کو تل لیں اور سنہری ہونے پر اُتار کر گرم گرم پیش کریں۔

دہی کی چٹنی یا ہری چٹنی ہمراہ رکھیں۔ آلو کے یہ مزیدار اور غذائیت بخش پراٹھے آپ کے کھانے پر پیش کرسکتی ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: