...................... .................
APP85-24 ISLAMABAD: October 24 – Prime Minister Imran Khan addresses to nation. APP

وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹریٹ گروپ کیلئے 88 اسامیوں کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 19 اور 20 میں اوپن مارکیٹ سے تجربہ کار اہلکاروں کی تعیناتی اور سیکرٹریٹ گروپ میں 88 اضافی آسامیوں کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 88 پوسٹوں میں سے 15 بی ایس 21 میں، 29 بی ایس 20 میں، اور 44 بی ایس 19 میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 88 پوسٹوں کے فیصلے سے سیکرٹریٹ گروپ میں پروموشن کے عمل میں تیزی آئے گی۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹریٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بی ایس 19 اور بی ایس 20 میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی ضروریات پر مبنی اوپن مارکیٹ سے تکنیکی طور پر تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد کی تقرریوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس تجویز سے کسی بھی پیشہ ور گروہ کی کیڈر کی قوت متاثر نہیں ہوگی اور وہ نجی شعبے سے وفاقی حکومت کی پالیسی سازی میں انتہائی ضروری تکنیکی وسائل لائے گی۔

سیکرٹریٹ گروپ میں 2015ءکے بعد پروموشنز کا عمل رکا ہوا تھا تاہم رولز میں ترمیم سے سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی پروموشنز کا عمل تیز ہو گا۔

سول سروس آف پاکستان (کمپوزیشن اینڈ کیڈر) رولز 1954 کے تحت 2014 کی ترمیم کے بعد پی سی ایس/پی ایم ایس پاکستان کے آفیسرز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) شامل ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ رولز منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جائیں۔

مذکورہ ترمیم کی منظوری سے پی سی ایس/پی ایم ایس کیڈرز کے افسران بھی پولیس سروس آف پاکستان اور آف مینجمنٹ گروپ کی طرح پی اے ایس میں شامل ہو سکیں گے۔

اس اقدام سے وفاقی اور صوبائی افسران کو آل پاکستان میں شمولیت کے ذریعے ملک کی خدمت کا موقع مل سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکنیکل کوالیفائیڈ اور تجربہ کار افراد کی اوپن مارکیٹ سے ضرورت کے مطابق وزارتوں/ڈویژنز میں گریڈ 19 اور گریڈ 20 میں تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔

جواب لکھیں