...................... .................

اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے، 18 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
حملوں کے سلسلے کا آغاز گزشتہ روز ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔
فلسطینی جوابی کارروائی کو دیکھتے ہی بیت الشمس اور القدس کے مضافاتی علاقوں میں خطرے سائرن بجائے گئے اور اسرائیلی غاصب افواج پروحشت طاری ہوگئی۔

جواب لکھیں