...................... .................

بھارت میں فضائی آلودگی / دیوی دیوتاؤں نے بھی ماسک پہن لیے

بھارتی میں فضائی آلودگی نے جہاں شہریوں کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے وہیں مودی کے حلقہ انتخاب واراناسی میں ایک مندر کے پنڈت نے دیوی دیوتاؤں کے چہروں پر ماسک پہنا دیئے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق آلودگی ایک ایسا عالمی مسئلہ ہے جس سے انسان، جانور، پرندے سبھی متاثر نظر آتے ہیں۔ عالمی تنظیموں کی جانب سے بھارت کے شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل کئے جاچکے ہیں جہاں ہر شخص اپنے منہ پر ماسک لگائے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کی کوششوں میں جُتا ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے بھی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسی حوالے سے فضائی آلودگی سے تنگ آکر ریاست اتر پردیش کے ایک مندر میں رکھے ہوئے شنکر دیوتا اور ان کی دیویاں پاروتی، درگا اور کالی ماتا سمیت سائیں بابا کی مورتیوں کو بھی ماسک پہنا دئے گئے ہیں جس سے ان کا منہ اور ناک ڈھکا ہوا ہے۔ یہ ماسک پنڈتوں نے دیوی دیوتاؤں کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے پہنائے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب واراناسی کے ایک مندر کے پنڈت ہریش مشرا نے بتایا کہ فضا میں زہریلے مواد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
پنڈت پریش مشرا نے مزید انکشاف کیا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماسک پہنے ان دیوی دیوتاؤں کی وجہ سے مندر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندو اپنے دیوی دیوتاؤں پر کپڑا ڈال کر رات کو ان کو آرام کرنے کا اور سونے کا بھی موقع دیتے ہیں۔

جواب لکھیں