...................... .................

ماہرہ خان کی بھی معروف ڈیزائنر کے ساتھ ویڈیو وائرل

ماہرہ خان اور معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کسی شادی کی تقریب کی ہے۔ ویڈیو میں ایچ ایس وائے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ میڈم نور جہاں کے گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
ماہرہ خان نے پنجابی گانے پر اتنا بہترین ڈانس کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: