...................... .................

عوام کا سمندر عمران خان کی حکومت کو بہالے جائے گا

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ اب آئی ہے، عمران خان کی کنٹینر کی سیاست آج یہاں دفن ہورہی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، اب عمران خان کی چیخیں نکالنے کا وقت آگیا، جب تک ملک کی عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: