...................... .................

افغانستان پرامریکا کے روزانہ 40 فضائی حملے

امریکی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ ماہ افغانستان پر1ہزار1 سو فضائی حملے کئے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان پرامریکی اتحادی افواج نے گزشتہ ماہ یومیہ اوسطا40 فضائی حملے کئے۔
افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرت ناکام ہوتے ہی امریکی حملوں میں شدت آئی ہے، امریکی وزیردفاع نے اعلان کیا تھاکہ افغانستان میں طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کے حملوں کے جواب میں فضائی آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں عام شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران 650 عام شہری امریکی فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔

جواب لکھیں