...................... .................

البغدادی کی موت کی خبر نے میرا سینہ ٹھنڈا کردیا

داعش کی قید میں زندہ جلائے جانے والے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد کا کہنا ہے کہ البغدادی کی موت کی خبر نے آج میرا سینہ ٹھنڈا کردیا۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کے والد نے دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ البغدادی کی موت کی خبر نے آج میرا سینہ ٹھنڈا کردیا، یہ ایک ایسا شخص تھا جس نے دین کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کو پوری دنیا میں بدنام کرکے رکھ دیا۔
اردنی کے پائلٹ کے والد نے کہا کہ البغدادی کی ہلاکت کی خبر ہم سب کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج بغدادی کی ہلاکت کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ بغدادی ایک فسادی شخص تھا جس نے پوری دنیا میں دہشت گردی کے وائرس پھیلائے۔
ان کا کہنا تھا کہ البغدادی نے وائرس مسلمانوں میں پھیلایا اور اس نے اسلام کی اصل تصویر اور اس کے تشخص کو داغ دار کیا۔
مقتول اردنی ہواباز معاذ الکساسبہ کے والد نے کہا کہ اپنی زندگی میں البغدادی کی موت کی خبر سننا میری خواہش تھی اور آج میری یہ دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: