...................... .................

پاکستان نے بھارت کی مٹھائی شکریے کیساتھ واپس کر دی

پاکستانی حکام نے بھارت سے دیوالی کے موقع پر بھیجی گئی مٹھائی شکریہ کے ساتھ احتجاجاً قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی حکام نے دیوالی کے موقع پر بھارت کی جانب سے بھیجی گئی مٹھائی قبول کرنے سے انکار کردیا۔
یہ مٹھائی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں اور اداروں کو بھجوائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ عید اور دیوالی کے مواقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ پرانی رسم ہے۔
سفارتخانوں کے علاوہ واہگہ بارڈر پر بھی طرفین کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کرتے رہتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرفیو کا نفاذ کرکے شہریوں کو محصور کرنا، مواصلاتی نظام منجمد اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگوں کی شہادتیں جو اب معمول بن چکا ہے، کے سبب پاکستان نے احتجاجا دیوالی کی مٹھائی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جواب لکھیں