...................... .................

حنا الطاف کے ریمپ پر جلوے، لوگوں کی ہنسی نکل گئی

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کے ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے انداز نے پرستاروں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے انداز نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
اداکارہ حنا الطاف نے فیشن شو کے دوران شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طویل کافتان اسٹائل والا لباس زیب تن کیے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ ڈیزائنر کو کھینچتے، گرتے سنبھلتے ریمپ پر واک کررہی ہیں۔
فیشن شو میں ناصرف شو اسٹاپر حنا الطاف گرتے سنبھلتی دکھائی دیں بلکہ ڈیزائنرز بھی ریمپ پر لڑکھڑاتے نظر آئے۔


واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے عروسی کلیکشن کے لیے بطور شو اسٹاپر ریمپ پر واک کی تھی، اس دوران ان کا دلہن کے لباس کے ساتھ جاگرز جوتوں کا انتخاب نے سب کو حیران کردیا تھا۔
شنیرا اکرم نے آخر میں جب ڈیزائنر کے ساتھ واک کی تو وہ اونچی ہیلز کے باعث اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں اور گر گئی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فیشن شو کے آخری روز نامور پاکستانی ڈیزائنر کے سولو شو میں ریمپ پر مہوش حیات کے بجائے ننھا ماڈل خضر اپنے منفرد معصوم انداز کی بدولت مرکز نگاہ بنا تھا۔
خیال رہے کہ فیشن شو کے پہلے روز ماڈل و اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئی تھیں، مداحوں نے عائزہ کے پیچھے چلنے والے منیب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب لکھیں