...................... .................

خاتون اینکر لائیو خبریں پڑھتے ہوئے اچانک غائب

موسم کا حال بتانے والی برطانوی نیوز کاسٹر اچانک اسکرین سے غائب ہوئیں اور چند لمحوں میں‌ اُن کی واپسی ہوئی جس کے ساتھ کپڑوں‌ کا رنگ بھی تبدیل نظر آیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ موسم کا حال بتانے والی نیوز کاسٹر اچانک لائیو نشریات کے دوران جزوی طور پر غائب ہوئیں اور جب وہ واپس آئیں تو اُن کے کپڑوں کا رنگ بھی تبدیل تھا۔
انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز کاسٹر موسم کا حال بتا رہی تھی تو اس دوران اسکرین پر اُن کا صرف چہرہ نظر آرہا تھا جبکہ اُن کا بقیہ دھڑ غائب تھا۔
جیسے ہی اسکرین پربرطانیہ کا نقشہ نمودار ہوا تو سرخ رنگ کے لباس میں ملبوث خاتون اینکر اسکرین سے غائب ہوئیں اور جیسے ہی بیک گراؤنڈ سبز ہوا تو وہ سبز کپڑوں میں اسکرین پر واپس آگئیں۔


خاتون اینکر کیرول کریک وڈ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اسی وجہ سے ہم سبز رنگ کی اسکرین کے سامنے ہرے رنگ کا لباس نہیں پہنتے‘‘۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر کے غائب اور پھر سامنے آنے کا عمل پروجیکٹر کی مدد سے کیا گیا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: