...................... .................

فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ شروع

کراچی میں جمعیت علمائےاسلام ف کےتحت آزادی مارچ کے آغاز پر سہراب گوٹھ کے قریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ جاری ہے جس سے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کیا۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنما بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔
آزادی مارچ کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کریں گے، مارچ میں کراچی کے 6 اضلاع سے قافلے سہراب گوٹھ پہنچ رہے ہیں ، جبکہ حب کے راستے سے آنے والے بلوچستان کے کارکنان بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔
جے یو آئی ف کے سینئررہنما مولانا ا عبد الواسع کوئٹہ سے مارچ کی قیادت کریں گے، وہ ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان، لاہور اور پھر اسلام آباد پہنچیں گے، قافلہ فورٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں سے بھی گزرے گا۔
جے یو آئی (ف) کے جلسے کی وجہ سے سہراب گوٹھ پر آنے اور جانے والے دونوں راستے ٹریفک کے لیے بند ہونے سے علاقے میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نےجمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کا اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

جواب لکھیں