...................... .................

عراق میں کرپشن کیخلاف پھر پرتشدد مظاہرے، 40 افراد ہلاک

عراق میں کرپشن اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتر معاشی بدحالی کے خلاف 15 روز کے وقفے کے بعد احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے سکیورٹی فورسز اور مسلح ملیشیا نےمختلف مقامات پر گولیاں چلا دیں جس کے باعث کم ازکم 40 افراد ہلاک اور دوہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے وزیراعظم اورمذہبی رہنماؤں کی پرامن رہنے کی اپیلیں مسترد کردی ہیں اورحکومتی دفاتر اور مذہبی ملیشیا کے مرکزکو آگ لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں بے روز گاری، ناقص عوامی سہولیات، غربت، صاف پانی اور کرپشن سے تنگ آکر چند روز قبل شہریوں نے احتجاجی تحریک شروع کی تھی جس کے دوران 150 کے قریب افراد اپنی جان سے گئے تھے۔
حکومتی یقین دہانیوں کے بعد احتجاج چند دن کے لیے رک گیا تاہم تعطل کے بعد ایک بار پھر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: