...................... .................

پاکستان کو آئی ٹی ایکسپورٹس کے ذریعے 4 ارب ڈالر کی آمدن

پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کی ذریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔
امریکی جریدہ فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، ڈیوڈ بلوم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے
امریکی جریدہ کے مطابق سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی جس میں حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی، دو سو شرکا کو مائیکرو الیکٹرونیکس، سافٹ ویئرڈیولپمنٹ، مصنوعی ذہانت کے متعلق آگاہ کیا گیا، میڈیکل کے شعبہ میں جدت اور کیپیٹل وینچر کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔
پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ معیشت عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کےذریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے، ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے۔

جواب لکھیں