...................... .................

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹر یشن اور بلغاریہ کی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹر یشن اور بلغاریہ کی یونیورسٹی VUZFکے درمیان ایکسچینج پروگرام کے تحت معاہدہ ہوا،  بلغاریہ یونیورسٹی کی وائس پریزیڈنٹ نے نیشنل کالج بزنس ایڈ منسٹریشن کا دورہ کیا۔
جس کا مقصد تحقیق کے شعبے میں شراکت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ریکٹر اعجاز قریشی نے
کہا کہ  اس پروگرام کے ذریعے یونیورسٹیاں اکھٹی ہوتی ہیں۔ اور فیکلٹی  کو تدریس کے شعبے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
این سی بی   اے اینڈ اکنامکس  ہر سال اساتزہ اور طالب علموں کا ایکسچینج  پروگرام کے تحت تبادلہ کرے گا۔اس سے طالب علموں میں بھی محنت کا شعور اجاگر ہو گا  وہ سکالر شپ کے زریعے بلغاریہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔اور پاکستان کا نام بھی روشن ہو گا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: