...................... .................

ناریل کے مزیدار لڈو بنانے کا آسان طریقہ

انہیں بنانا بہت آسان، باسہولت اور ان کا مزہ زبردست ہوتا ہے، اپنی اگلی کسی تقریب میں انہیں پیش کرنا لازمی ہٹ ثابت ہوگا۔
اجزا(سولہ سے اٹھارہ لڈوﺅں کے لیے)
چار کپ پسا ہوا ناریل
ایک کپ گاڑھا دودھ(کنڈنسیڈ ملک)
فوڈ کلر
طریقہ کار
پسے ہوئے ناریل کو ایک ڈونگے میں ڈالے اور اس میں کنڈنسیڈ ملک کو شامل کرکے انہیں اچھی طرح مکس کریں۔
اس کے بعد ان لڈوﺅں کو خوبصورت بنانے کے لیے ان میں فوڈ کلر کا اضافہ کریں۔
ان لڈوﺅں کو گولف کی گیندوں کے سائز کے مطابق تیار کریں، فریج میں اسٹور کردیں اور پیش کرنے سے پہلے آدھے گھنٹے تک کمرے کے عام درجہ حرارت میں آدھے گھنٹے تک رکھیں۔

جواب لکھیں