...................... .................

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں پنک ربن ڈے کا انعقاد

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں پنک ربن ڈے منایا گیا جس میں طالبات نے بھر پور حصّہ لیا اور کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ بھی اکٹھا کیا۔ اس موقع پر ریکٹر این سی بی اے ڈاکٹر اعجاز قریشی نے کہا کہ ایشیا میں اس مرض کی سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے ۔
اگر بیماری کی ابتدا میں ہی تشخیص ہوجائے تو مریض کی جان بچانے کےامکانات نوے فی صد تک بڑھ جاتے ہیں، اس طرح کی آگاہی مہم تعلیمی اداروں میں بہت ضروری ہے تا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بچا سکیں۔ پنک ربن حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر اس تیزی سے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانے کے لے پر عزم اور پر امید ہے ریکٹر ڈاکٹر اعجاز قریشی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو سرطان جیسے موذی مرض سے بچنے کی ترغیب اور تربیت دینے کےلیے مختلف سیمینار اور دیگر اجتماع منعقد کیے جانے چاہیں۔

جواب لکھیں