...................... .................

ایرانی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں درجنوں پاکستانی گرفتار

ایرانی سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طریقے سے ایران جانیوالے 123پاکستانیوں کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یورپ جاناچاہتے تھے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے والے 123پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یورپ جاناچاہتے تھے۔
واضح رہے کہ ملک میں بیروز گاری کے باعث اکثر سادہ لوح پاکستانی انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آکر غیر قانی طریقے سے ایران سے براستہ ترکی یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان میں اکثر گرفتار ہوجاتے ہیں جبکہ کئی کوعبرتناک صورتحال کا سامنا بھی کرناپڑتاہے ۔

جواب لکھیں