...................... .................

سجادہ نشین خواجہ غریب نواز کی عرس داتا گنج بخش میں شرکت

لاہور میں حضرت علی ہجوری المعروف داتاگنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے976عرس مبارک کی تقریبات میں حضرت خواجہ غریب نواز چشتی رحمتہ اللہ علیہ انڈیا کے سجادہ نشین حضرت پیر سید وارث حسین چشتی نے شرکت کی۔
سید امیر الحسن چشتی نظامی قادری ، خادم دربار عالیہ چشتیہ نظامیہ بلاولپور نے حضرت سید وارث حسین چشتی سے ملاقات کی اور ان پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ حضرت وارث حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ہندوستان کے عوام کو آپس میں میل جول بڑھنا چاہیے اس سے دل کی دوریاں ختم ہوگی ۔
آپ نے اولیاء اللہ کی تعلیمات کو اُجاگر کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کے اولیاء نے ہمیشہ امن اور بھائی چارےکا درس دیا ہے اگر ہم اس کو اپنا لیں گے تو دنیا میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔

جواب لکھیں