...................... .................

ہانگ کانگ کا 240 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

ہانگ کانگ کی کمپنی ”ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ“ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کو بعد میں ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہانگ کانگ کی پورٹ آپریٹنگ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد شریک تھے جبکہ اس موقع پر زلفی بخاری اور سفیر برائے بیرون ملک سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کو بعد میں ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔
مذکورہ سرمایہ کاری سے 3 ہزارملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی معیشت کی ترقی کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ کمپنی کراچی پورٹ کو ایشیا کا تجارتی مرکز بنانے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہانگ کانگ کی کمپنی کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کوہرممکن مدد فراہم کریں گے۔

جواب لکھیں