...................... .................

شہر کراچی کی بربادی کی داستاں، فہیم زمان کی زبانی

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان شہر کی بگڑتی ہوئی حالت پر پھٹ پڑے، انہوں نے کراچی کی تباہی کی وجوہات بھی بتادیں۔
جیو سے گفتگو کے دوران سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان کا کہنا ہے کہ جب لوکل گورنمنٹ ٹنڈو آدم خان سے آنے والا چلائے گا تو کراچی کا حال کیسے بہتر ہوگا؟
انہوں نے شہر کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجوہات بتا تے ہوئے کہا کہ کراچی سب کی ترجیحات میں شامل ہے مگر اس کے لیے پہلی ترجیح یہ ہے کہ مال کیسے بنانا ہے اور سسٹم یہ ہے کہ مال بنانے کا سلسلہ جاری کیسے رکھنا ہے۔
فہیم زمان نے کہا کہ جب ڈی جیز اور لوکل گورنمنٹ کو ایسا شخص چلائے جو سکھر یا ٹنڈو آدم خان سے آیا ہو تو حال بہتر نہیں ہوسکتا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: