...................... .................

دو دوست انجینئرز نے چور بھگانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

فیصل آباد کے دو انجینئر دوستوں نے چوروں کو بھگانے کاآسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
فیصل آباد میں دو انجینئرز نے ایسی موشن سینسر لائٹس بنائی ہیں جو 80 فیصد بجلی بچانے کے ساتھ ساتھ چور کی آمد پر خودبخود روشن ہو کر چور کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گی۔
عاصم اور نبیل نامی دو انجینئرز کا کہنا ہے کہ جہاں کوئی فیزیکل موجود نہیں ہو گا تو چور سوچے گا کہ میں کوئی چیز چرا لوں، جب وہ اس زون میں داخل ہوگا تو وہاں یہ لائِٹس آن ہو جائیں گی۔
ہونہار طالب علموں کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو ریڈار ٹِیکنالوجی استعمال کر کے انہوں نےنہ صرف حفاظتی نظام بنایا ہے اس کے ساتھ ساتھ گھروں، گلیوں اور عوامی مقامات پر صرف نقل و حرکت اور آمدورفت کے وقت لائِٹئس روشن ہونے سے بجلی کی بچت بھی ممکن ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے ممالک میں تو یہ متعارف تھا ہی لیکن پاکستان میں ہم نےیہ سسٹم پہلا انسٹال کیا ہے۔
عاصم اور نبیل کا کہنا ہے کہ فی الحال انہوں نے اپنی گلی کو محفوظ اور روشن بنایا ہے لیکن حکومتی سرپرستی سے ان کی ایجاد کو شہریوں کی اکثریت کے مفاد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب لکھیں