...................... .................

مہاجرین پر گولیاں برساؤ، سانپ چھوڑو، کرنٹ لگاؤ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے سرحد پار کر کے امریکا آنے والے مہاجرین پر گولیاں برسانے، سانپ چھوڑنے اور انہیں کرنٹ لگانے کی تجویز دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے دو صحافیوں مائیکل شیئر اور جولی ڈیوس کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’بارڈر وارز‘ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے سرحد پار کر کے امریکا آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں۔
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سرحد پر کرنٹ والی عمارت، کیلوں والی دیوار، سانپ اور مگر مچھوں سے بھرے گڑھے کھودنے کی بھی تجاویز دیں۔
کتاب ’ بارڈر وارز‘ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے۔
میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر ٹرمپ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اربوں ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔
اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں سرحد پار کرنے والے مہاجرین کو گولی مارنے کا بیان دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس خبر کی ترید میں امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔

جواب لکھیں