...................... .................

آرمی چیف کے بعد وزیر اعظم کی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد کاروباری رہنماؤں کے وفد نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان سے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی، وفد میں مختلف چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور شامل تھے۔ اس موقع پر حکومت کی معاشی ٹیم میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈز و سینئر افسران بھی موجود تھے۔
وفد نے وزیر اعظم کو معیشت کی بہتری،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے اور خصوصاً برآمدات کو بڑھانے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
وفد نے وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہا اور اقوام متحدہ میں مدلل تقریر پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پروفد ایوان صنعت و تجارت نے کہاکہ وزیرِاعظم نے ہمارے جذبات کی مکمل ترجمانی کی ہے۔
وفد نے وزیراعظم کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااور مختلف تجاویز پیش کیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور کاروباری برادری کےمعاملات حل کرنے کے لیے کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی بنائی جارہی ہے۔
ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنرشپ معیشت اورملک کی ترقی کےلیے نہایت اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتےہیں بزنس کمیونٹی کے لیے آسانیاں پیداہوں تاکہ وہ منافع بخش کاروباری سرگرمیاں انجام دےسکیں، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن مدد کرے گی۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: