...................... .................

سعودی تیل تنصیبات پر ایرانی حملے کا کوئی ثبوت نہیں

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق ایک طرف جہاں امریکا اور سعودی عرب بنا کسی تحقیقات یا ثبوت کے آرامکو پر حملے کا ایران کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں وہیں دوسری جانب روس کے صدر نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں تاہم سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
انہوں نے یہ بات ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یاد رہے کہ یمن کے اعتراف اور ایران کی تردید کے باوجود امریکا اور سعودی عرب تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہیں۔

جواب لکھیں