...................... .................

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا چیف بنا کر غلطی کی

معروف تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں ان عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا اور ہم نے راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بنا کر بھی غلطی کی۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق سینئیر تجزیہ کار افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اور ہم نے راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بنا کر بھی غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا، جو بندہ ہم نے وہاں اپنا چیف بنا کر بھیجا، وہ بھی غلط ہے۔
افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہم ایک امید پر کب تک زندہ رہیں گے؟ جب پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر کھائی نظر آئے تو پھر امید ختم ہوجاتی ہے۔
افتخار احمد نے کہا کہ نہ بھٹو کی تقریر سے کشمیر ہم کوملا ، نہ نواز شریف کی تقریر سے ملا اورنہ عمران خان کی تقریر سے ملے گا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کشمیرپر کچھ نہیں ہوا ،ہندوستان نے کشمیر کواپنا ایک صوبہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھی سعودی عرب اور امارات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا، "افسوس کہ جن ممالک کے ہم ڈرائیور بنتے رہے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ہماری حمایت نہیں کی۔”

جواب لکھیں

%d bloggers like this: