...................... .................

مقبوضہ کشمیر میں54ویں روز بھی کرفیو، دنیا تماشاہی

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 54ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے اور مسلم امہ سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: