...................... .................

عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات

نیویارک میں عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ نیویارک میں عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال کے بارے میں ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوغان سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
دونوں صدور سے ملاقات میں عمران خان نے خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی جبکہ امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے ایران اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: