...................... .................

ٹرمپ عمران ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پھر پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری وجہ سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو میں تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے۔
اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ امریکا کی پاکستان کیساتھ تجارت بہت کم ہے۔ پاکستان کیساتھ تجارت اور دیگر امور پر بات ہوگی۔ میں اپنے دوست عمران خان کو دورہ امریکا پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشکش پر قائم ہیں، اگر پاکستان اور بھارت چاہیں اور اگر میری ثالثی سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز انڈین وزیراعظم نے ہیوسٹن میں ہونے والے جلسے میں بیت جارحانہ زبان استعمال کی اور ہال میں موجود ہزاروں لوگوں تک اپنا پیغام کافی جارحانہ انداز میں پہنچایا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: