...................... .................

وہ دقیانوسی خیالات جنہیں قریب بھی نہیں آنا چاہیے

پاکستانی بڑی معصوم قوم ہے یہ ہر اُس بات پر یقین کر لیتی ہے جو وہ سنتی ہے ، دیکھتی ہے یا پڑھتی ہے ۔
ہم سب ایسے خاندانوں میں پرورش پائے ہوئے ہیں جہاں روززمرہ ایسے دقیانونسی خرافات سننے میں آتے ہیں ۔ جن میں سے چند یہ ہیں۔
1:چائے پینے سے انسان کالا ہوجاتا ہے۔
2:اگر سچ بتا دیا تو ڈانٹ نہیں پِٹے گی۔
3:پیسے گننے سے کم ہوجاتے ہیں۔
4:ہچکی آرہی ہے پتہ نہیں کون یاد کر رہا ہے۔
5:جوتے پر جوتا رکھا ہو تو آپ جلد ہی کہیں لمبے سفر پر روانہ ہوں گے۔
6:سیدھے ہاتھ پر خارش ہو تو آپ کے پاس پیسے آئیں گے۔
5:قینچی چلانے سے گھر میں لڑائیاں ہوتی ہیں.
6: جائےنماز کو کونے سے موڑ دیا جائے ورنہ شیطان نماز پڑھنے لگ جاتا ہے۔
7:کوا بولے تو مہمان آتے ہیں۔
8:بلی نے راستہ کاٹا ہے ، ضرور کچھ بُراہو گا۔
9:رنگین آنکھوں والے لوگ بے وفا ہوتے ہیں۔
10: بائیں آنکھ پھڑک رہی ہے تو ضرور کچھ غلط ہوگا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: